3 روز سے لاپتہ دس سالہ بچی کو بازیاب کرا لیا گیا

3 روز سے لاپتہ دس سالہ بچی کو بازیاب کرا لیا گیا

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)3 روز سے لاپتہ دس سالہ بچی پولیس نے برآمد کرلی،والد نے بچی کو خود چچاکے ساتھ بھیجا۔۔۔

نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ کروادیا، محلہ چاند کالونی کے رہائشی محمد ندیم ولدرحمت علی نے 3 روز قبل پولیس کو اطلاع دی کہ اسکی دس سالہ بیٹی ارمان فاطمہ گھر سے چیزلینے نکلی اورشام گئے تک واپس نہیں پہنچی پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کر دی اور مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا ڈی ایس پی زاہد شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او فدا چیمہ اور انکی ٹیم حاجی خالد وغیرہ نے مختلف ذرائع سے تفتیش کرتے بچی کو اسکے سگے چچا ابوبکر ولد رحمت کے گھر سے برآمد کرلیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں