ڈاکوئوں نے بیوپاریوں کی گاڑی کے ٹائر برسٹ کر دئیے

ڈاکوئوں نے بیوپاریوں کی گاڑی کے ٹائر برسٹ کر دئیے

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)حافظ آباد میں جلالپور کے قریب دونامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے بیوپاریوں کی گاڑی پر فائرنگ کرکے اسکے ٹائربرسٹ کردیئے اور بعدازاں ڈاکو بیوپاری سے 10لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

 محمدامجد ولد یار محمد سکنہ چنیوٹ رضوان ، پرویز اور شبیر احمد سکنہ چنیوٹ کے ہمراہ شاہ زور ڈالہ گاڑی پر سوار ہوکر ٹھٹھہ گاہرہ کی مال منڈی میں مویشی خریدنے آرہے تھے جب وہ مازکو چوک جلالپور کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل پر سوار دونامعلوم ڈاکووں نے انہیں گاڑی روکنے کااشارہ کیا جس پر انہوں نے گاڑی نہ روکی توڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے گاڑی کے ٹائر برسٹ کردیئے اور بعدازاں ڈاکو بیوپاری محمد امجد سے دس لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔دوسری جانب تین نامعلوم ڈاکوٹیولب سٹی حافظ آباد کے قریب ریاض ولد دوست محمد جو کہ سبزی منڈی آرہا تھا اسے روک کر اس سے اسلحہ کے زور پر 13ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں