ڈکیتی کر کے فرار ہونیوالاملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

ڈکیتی کر کے فرار ہونیوالاملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار)ڈکیتی کی واردات کرکے فرارہونیوالا ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی، پولیس نے گرفتارکرلیا ۔۔۔۔

تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ لدھے روڈ مبین چوک میں تین مسلح ڈاکوؤں نے نعیم عارف سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی ہے پولیس اہلکارموقع پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شرو ع کردی پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی تو ڈاکو کھیتوں میں گھس گئے اسی دوران ایک ڈاکو جس کانام مختار سکنہ شیخوپورہ اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا اورزمین پر گر گیا جس کو پولیس اہلکاروں نے قابوکرلیاجبکہ باقی  2 فر ار اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں