ملازمت مکمل کرنیوالے 27افسر، ملازمین کے اعزاز میں تقریب

ملازمت مکمل کرنیوالے 27افسر، ملازمین کے اعزاز میں تقریب

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندی دنیا )ڈپٹی کمشنر عبداﷲ خرم نیازی نے کہا ہے کہ آئین و قانون کے دائرہ میں اپنی مدت ملازمت باعزت طریقے مکمل کرنے والے سرکاری افسران و ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔۔۔

کسی بھی محکمہ کے افسران اور ملازمین کا نظم و ضبط اورٹیم ورک کے بغیر ڈیلیورنہیں کرسکتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ میں مدت ملازمت مکمل کرنے والے 27افسر اور ملازمین کے اعزاز میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ڈی سی آفس سیالکوٹ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سفیان دلاور،سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس اسد گھمن، کرامت علی ، شاہد شمسی، کرامت علی ، انور کاہلوں، نعیم بٹ ، آصف شاہ ، ملک میثم اور نثار احمد نے بھی شرکت کی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں