یونیورسٹی آف گجرات کی طالبات سفری مشکلات کا شکار

یونیورسٹی آف گجرات کی طالبات سفری مشکلات کا شکار

وزیرآباد(نامہ نگار)یونیورسٹی آف گجرات میں حصول تعلیم کے لیے جانے والی طالبات سفری مشکلات کا شکار،ٹرانسپورٹ کی کمی طالبات کے لیے درد سر بن گئی یونیورسٹی تک اکثر طالبات کو کھڑا ہو کر سفر کرنا پڑتا ہے ۔

وزیرآباد اور گردونواح سے یونیورسٹی آف گجرات میں زیر تعلیم طالبات کو سفری مسائل درپیش ہیں یونیورسٹی کی طرف سے لگائی گئی گاڑیاں کم جبکہ طالبات کی تعداد زیادہ ہے جس سے متعدد طالبات کو یونیورسٹی تک کا سفر کھڑا ہو کر کرنا پڑتا ہے ۔ڈبل پھاٹک،اسٹیشن،نظام اباد اور شہر کی اندرونی جانب سے بیٹھنے والی بچیوں کو اکثر سیٹوں پر جگہ نہیں مل پاتی شہریوں نے کمشنر گجرات اور یونیورسٹی کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع وزیرآباد کی بچیوں کے لیے ان کی تعداد کے مطابق گاڑیوں کا بندو بست کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں