بلدیاتی اداروں میں سابق نمائندوں کی مداخلت ختم نہ ہوسکی

بلدیاتی اداروں میں سابق نمائندوں کی مداخلت ختم نہ ہوسکی

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)تحصیل ڈسکہ میں ایڈمنسٹریٹر نظام فعال ہونے کے باوجود بلدیاتی اداروں میں سابق نمائندوں کی مداخلت ختم نہ ہوسکی ۔۔۔

تحصیل ڈسکہ میں بلدیاتی نظام ختم اور ایڈمنسٹریٹر نظام فعال ہونے کو کئی مہینے ہونے کو ہے مگر بلدیاتی اداروں میں سابق نمائندوں کی مداخلت ختم نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے ایڈمنسٹریٹر نظام بحال ہونے کے باوجود بلدیاتی اداروں میں کام کرنیوالے ملازمین سابق نمائندوں کے اشاروں پر کام کررہے ہیں سابق نمائندوں کی مداخلت کی وجہ سے سائلین کو اپنے کام کروانے میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم خود سابق نمائندوں کی مداخلت سے تنگ ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں