محکمہ وائلڈ لائف کی چشم پوشی ،بغیر لائسنس پرندوں کی فروخت
موترہ(نامہ نگار)تحصیل ڈسکہ میں محکمہ وائلڈ لائف کی چشم پوشی بغیر لائسنس پرندوں کی فروخت کاسلسلہ جاری جگہ جگہ دکانیں قائم علاقہ بھرمیں پرندوں کی غیرقانونی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔۔۔
د کاندار غیرقانونی طور پر آسٹریلین طوطے ،کبوتر،جنگلی چڑیاں ،تیتر،بتیر،مرغیاں ،مرغابی ،کونج ،خرگوش وغیر بغیر لائسنس کے خرید و فروخت کررہے ہیں پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ 2007 کے تحت57اقسام کے پرندے محفوظ پرندوں کی لسٹ میں شامل کئے گئے ہیں جن کے شکار او ر فروخت پر پابندی عائد ہے مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔