لدھیوالہ وڑائچ:سبسڈی والے آٹا پر بھی گراں فروشی جاری

لدھیوالہ وڑائچ:سبسڈی والے آٹا پر بھی گراں فروشی جاری

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار) سبسڈی والے آٹے پر بھی دکانداروں کی گراں فروشی جاری کا دس کلو والا تھیلا دکانوں پر ساڑھے سات سو سے نو سو روپے تک فروخت ہونے لگا ۔۔۔

اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول کمیٹی مجسٹریٹ نے خاموشی اختیار کر لی شہری پھٹ پڑے کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔لدھیوالہ عالم چوک کوٹ اسحاق مدوخلیل میں کریانہ کی دکانوں پر سبسڈی والے آٹے کے دس کلو والا تھیلا ساڑھے 6 سو روپے کی بجائے ساڑھے 7 سو سے نو سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے دوسری جانب بڑھتی ہوئی شکایات کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر صدر کامران حسین اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ افسر چیکنگ کے لئے اپنے دفاتر سے نکلتے ہی نہیں تو گراں فروشی کو کنٹرول کیسے کیا جاسکے گا لوگوں نے کمشنر گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں