جامکے چٹھہ میں سبسڈی والا آٹا نایاب ، شہری سراپا احتجاج

 جامکے چٹھہ میں سبسڈی والا آٹا نایاب ، شہری سراپا احتجاج

جامکے چٹھہ(نامہ نگار) شہریوں کی قوت خرید جواب دینے لگی جامکے چٹھہ اور گردونواح میں سرکاری اور سبسڈی والا آٹا مارکیٹ سے غائب شہری سراپا احتجاج مہنگے داموں بلیک میں آٹا 145 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ۔۔۔

ضلعی انتظامیہ کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور درجنوں پرائس مجسٹریٹ ضلعی پرائس لسٹ پر عملدرآمد کرانے میں یکسر ناکام ہیں مہنگائی کے ستائے شہریوں کے چولہے ٹھنڈے ہونے لگے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لیے بددعاوں کا سلسلہ جاری ہے جامکے چٹھہ ساروکی چیمہ احمد نگر چٹھہ رسول نگر ورپال چٹھہ علی پورچٹھہ سمیت درجنوں ملحقہ علاقوں میں بنیادی ضروریات کا حامل سستا سرکاری آٹا نایاب ہو گیا حکومتی سبسڈی والا آٹا کہیں دکھائی نہیں دیتا جبکہ تندور مالکان اور نان بائی اور گھریلو صارفین مارکیٹ سے بلیک میں 10 کلو گرام وزنی آٹے کا تھیلہ1280 روپے میں خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں جس کے باعث روٹی 25 روپے اور نان 40 روپے میں بکنے لگے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں