بھل صفائی شروع نہ ہو سکی ، نہریں بدستور بند،کسان پریشان
تتلے عالی(نامہ نگار)مہینہ گزر گیا ۔۔۔
بھل صفائی شروع نہیں ہوئی نہروں کی بندش کسان مہنگی آبپاشی پر مجبور ہیں۔پنجاب حکومت کی ہدایت پر سالانہ بھل صفائی کیلئے گوجرانوالہ اور شیخوپورہ ریجن میں اپر چناب،گھمن والا مائنر،بوپڑا راجباہ،سادھوکی راجباہ سمیت چھوٹی بڑی نہروں کو گزشتہ سال26دسمبر کو بند کر دی گئی تھیں اور بھل صفائی مکمل ہونے پر13جنوری کو پانی کی سپلائی بحال کرنے کا حکم دیا گیا تھالیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھل صفائی کا آغاز نہیں ہو سکا ہے بلکہ نہریں بستور بند ہیں۔دوامی وغیر دوامی نہروں کی بندش سے کاشتکار گندم ،چارہ جات،سبزیوں کی سیرابی کیلئے بجلی،ڈیزل پر ٹیوب ویل چلا کر مہنگی آبپاشی پر مجبور ہیں۔