مو بائل کی قسط ادا نہ کرنے پر سیشن کورٹ کے کلرک پر تشدد
راہوالی(نمائندہ دنیا )قسط ادا کرنے کے باوجود12کس ملزم ڈنڈے سوٹے اور آہنی راڈ گھر میں داخل ہو گئے اور سیشن کورٹ کے کلرک کو شدید زدوکوب کیا ۔
وجہ عناد یہ ہے کہ اس کے دوست عتیق نے نزیر الیکٹرونکس گگھڑ سے موبائل قسطوں پر لیا تھا قسط ادا نہ ہونے پر الزام علیہ زبیر وغیرہ نے غنڈہ گردی کرتے ہوئے اس کا رکشہ اپنے پاس رکھا تھا جس پر عرفان مہر کلرک کونسل سیشن کورٹ عتیق کے ساتھ زبیر کے پاس رکشہ لینے گیا تو تلخ کلامی ہوگئی اسی رنجش پر کہ کلرک کونسل سیشن کورٹ اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات دیڑھ بجے الزام علیہان عظیم عرف چیئرمین ،نعیم ،طاری، عدنان عرف دانی، بابو، محمد وقاص ،زبیرمہرمع پانچ کس نامعلوم گھر پر آئے دروازہ کھٹکھٹایا تو والدہ کے پوچھنے پر کس کام کے سلسلے میں ملنا ہے کہنے لگے کسی کیس بارے میں لازمی ملنا ہے والدہ نے جونہی دروازہ کھولاملزمان زبردستی سینہ زوری غنڈہ گردی اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے اور کہا عرفان مہر کو زندہ نہیں چھوڑیں گے ڈنڈے سوٹے مارتے اور گھسیٹتے ہو ئے بازار میں لے گئے ۔