زہریلی گیس لیک ہونے سے 4افرادنیم بیہوش ،ہسپتال منتقل

زہریلی گیس لیک ہونے سے 4افرادنیم بیہوش ،ہسپتال منتقل

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سمن آباد چونگی کے قریب زہریلی گیس لیک ہونے سے چار افراد شاہد عثمان ,حنان اور امجد نیم بے ہوش ہو گئے۔۔۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور متاثرین کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا گدھا ریڑھی کے ذریعے زہریلی گیس سے بھرے تین سلنڈر ایک کالونی میں منتقل کیے جا رہے تھے کہ اچانک گیس لیکیج شروع ہو گئی جس سے چار افراد متاثر ہوئے تھے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں