بلا نمبری و ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون

بلا  نمبری  و  ٹوکن  ٹیکس   ڈیفالٹر   گاڑیوں   کیخلاف  کریک   ڈائون

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بلا نمبری موٹر سائیکلوں ،گاڑیوں اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر زکے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے

ضلع بھر میں 25مقامات پر ناکہ بندی کر کے 30گاڑیاں اور موٹر سائیکل بند کر دیئے جبکہ 100سے زائد ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فضاء شاہ کی ہدایت پر ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر ز اور رجسٹریشن نہ کروانے والی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے ،گزشتہ روز ایکسائز افسر و ں واہلکار وں نے ایکسائز پولیس کی وردیوں میں ملبوس ہو کر جنرل بس سٹینڈ،اروپ موڑ،علی پورچٹھہ بائیپاس،جناح چوک،جی ٹی روڈ چند ا قلعہ،عالم چوک،کوٹ لدھا،قلعہ دیدار سنگھ،کامونکی،نوشہرہ ورکاں سمیت ضلع کے 30 مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی ۔بلا نمبری ہونے پر 30گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں قریبی تھانوں میں بند کردیں جبکہ ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث سو سے زائد گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ 50سے زائد افراد نے موقع پر ٹوکن ٹیکس ادا کئے ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کاکہنا ہے کہ رجسٹریشن نہ کروانے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کا استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں