سیالکوٹ :نوجوان وکلا کے لئے بار کی لائف ممبر شپ فیس ختم

سیالکوٹ :نوجوان وکلا کے لئے بار کی لائف ممبر شپ فیس ختم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مقصود احمد بھٹی نے سیالکوٹ لا کالج میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔۔۔

کہ نئے آنے والے نوجوان وکلا کے لئے لائف ممبر شپ فیس ختم کردی گئی ہے ۔ مقصود احمد بھٹی ایڈدوکیٹ نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار، چودھری احسن اسماعیل گجر ایڈووکیٹ،نومنتخب سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار، مہر قدیر ایڈووکیٹ،نومنتخب نائب صدر ڈسٹرکٹ بار، اعجاز اعوان ایڈووکیٹ،نومنتخب جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار، طاہر پٹیل ایڈووکیٹ نو منتخب فنانس سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار، عمارہ مشتاق ایڈووکیٹ نومنتخب لائبریری سیکرٹری، عرفان سلامت باجوہ ایڈووکیٹ نومنتخب صدر پسرور بار، فہیم گورائیہ ایڈووکیٹ نومنتخب سیکرٹری پسرور بار، فرحان بشیر گھمن ایڈووکیٹ نومنتخب سیکرٹری سمبڑیال بار، سلمان سندھو ایڈووکیٹ نومنتخب سیکرٹری ڈسکہ بار، ذیشان غنی سلہریا ایڈووکیٹ سابق فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار اور ممبران ایگزیکٹو سیالکوٹ بار نے سیالکوٹ لا کالج میں ضلع بھر کے نو منتخب وکلا عہدیداروں کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقعہ پر سیالکوٹ لائکالج کی جانب ایل ایل بی پارٹ 1 اور ایل ایل بی پارٹ 2 میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں