کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی 8افرادکیخلاف مقدمہ درج

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی   8افرادکیخلاف مقدمہ درج

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ خان کالونی میں پولیس نے تھانے رجسٹریشن کروائے بغیر غیر قانونی طور پر مکان کرایہ پر دینے والے مالک مکان منشا اور کرایہ داروں حبیب اﷲ، ربانی، فنگل خان، کالو خان، اکبر خان، غلاب خان اور عبدالشکور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں