بہن کا شناختی کارڈ نہ بنوانے پر بہنوئی کا سالے پر تشدد کانشانہ بنواڈالا

بہن کا شناختی کارڈ نہ بنوانے پر بہنوئی  کا سالے پر تشدد کانشانہ بنواڈالا

تتلے عالی(نامہ نگار) بہن کا شناختی کارڈ نہ بنوانے پر بہنوئی نے سالے کو تشدد کا نشانہ بنواڈالا ۔

تتلے عالی کے رہائشی کامل حسین کی بہن کی شادی نواحی گاؤں بھدر میں مبشرسے ہوئی ہے ،گزشتہ روز کامل اپنی ڈینٹنگ ورکشاپ میں تھا کہ دوافراد اسے گاڑی کا لاک ٹھیک کروانے کیلئے تتلے عالی منڈی کے قریب لے گئے اور اس پر تشدد شروع کر دیا اور کپڑے پھاڑ دیئے ۔زخمی نے بتایا کہ مجھے بہن کا شناختی کارڈ نہ بنوانے پر بہنوئی مبشر نے تشدد کا نشانہ بنوایا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں