ون ڈش کی خلاف ورزی پر متعدد میرج ہال مالکان کوجرمانے

ون ڈش کی خلاف ورزی پر متعدد  میرج ہال مالکان کوجرمانے

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر کی ہدایت پر ون ڈش ایکٹ کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنرز صدر کامران حسین اور نوشہرہ ورکاں شاہد بشیر نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد شادی ہالوں پر چھاپے مار کارروائیاں کیں اور ون ڈش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے میرج ہال مالکان کو جرمانے عائد کئے۔

 انہوں نے شادی ہال مالکان اور انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ آئندہ خلاف ورزی پر نہ صرف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے بلکہ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا ئیں گی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں