لڑائی جھگڑے کے واقعات میں ماں بیٹے سمیت7افرا دپرتشدد

لڑائی جھگڑے کے واقعات میں  ماں بیٹے سمیت7افرا دپرتشدد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )لڑائی جھگڑے کے تین مختلف واقعات میں خاتون سمیت 10ملزموں نے ماں بیٹے سمیت سات افرا دکوتشدد کانشانہ بناڈالا۔

تھانہ موترہ کے علاقہ جامکے چیمہ کی مغیزہ گھرمیں موجودتھی کہ اسی دوران احسن ’نواز اور جمیلہ گھرمیں گھس آئے اور آتے ہی مغیزہ اس کی والدہ ’بہنوں اور چچی کوتشدد کرکے زخمی کردیا، نواحی گاؤں سرانوالی کے اعجاز کو رزاق ’شہباز’عنایت ’انور ’فرید اور صابر نے تشددکرکے زخمی کردیا جبکہ ڈسکہ کی شمشاد بیگم اورا سکے بیٹے کو آکاش اور ہیری نے تشددکرکے زخمی کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں