واردات کی نیت سے بیٹھے 2افراد اسلحہ سمیت گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) واردات کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے 2افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ بن پھاٹک سے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر واردا ت کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے علی رضا اور قاسم کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے مجموعی طور پر دو پستولیں اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کیا اور تفتیش شرو ع کردی۔