سیالکوٹ:کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کیخلاف احتجاجی ریلیاں

سیالکوٹ:کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کیخلاف احتجاجی ریلیاں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )جی سی ویمن یونیورسٹی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیر یوں پر مظالم اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کشمیر کے حوالے سے قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا گیا۔

سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈپٹی ڈائریکٹر شریف گھمن کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی اورسوشل ویلفیئر کمپلیکس سے عالم چوک تک مارچ کیا گیا ۔ قبل ازیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شریف گھمن، این جی اوز فورم کے سربراہ اشفاق نذر، میڈیم اسماء احمد و دیگر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیر یوں کو استصواب رائے کا حق دینا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں