2اوباشوں کی 15سالہ لڑکی سے زیادتی ،7ماہ کی حاملہ ہوگئی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )دو اوباشوں نے 15سالہ لڑکی کو زیادتی کانشانہ بناڈالاجس پر لڑکی 7ماہ کی حاملہ ہوگئی ،بتایاگیاہے کہ نواحی گاؤں برج آرائیاں کے ذکاء اﷲ کو اس کی بیوی نے ٹیلی فون کرکے بتایاکہ ان کی 15سالہ بیٹی کی طبیعت بہت خراب ہے۔
وہ اس کو لیکر نجی ہسپتال گیاتو وہاں پر ڈاکٹر نے بتایاکہ تمہاری بیٹی 7ماہ کی حاملہ ہے جس پر اس نے اپنی بیٹی سے معلوم کیاتواس نے بتایاکہ 7ماہ قبل وہ ڈیرہ پر کھانا دینے جارہی تھی کہ اوباش ملزموں تیمور بٹ عرف وکی بٹ اور نعمان عرف نومی اسلحہ کی نوک پریرغمال بناکر کیری ڈبہ میں ڈال کر محلہ طارق آباد کے قریب سی این جی سٹیشن پر لے گئے اور وہاں پر دونوں نے میرے ساتھ زیادتی کرڈالی ، پولیس نے ایک ملزم تیمور کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔