میرٹ پر تفتیش اور کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیحات :آرپی او

میرٹ پر تفتیش اور کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیحات :آرپی او

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر حیدر اشرف نے اپنے آفس میں گوجرانوالہ اور گجرات ریجن کے ضلعی افسروں سے تعارفی میٹنگ کی اور کہا کہ قانون کی بالا دستی،فرینڈلی پولیسنگ، میرٹ پر تفتیش اور کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں۔15کی کالز پر فوری رسپانس دیتے ہوئے مقدمات کے اندراج کو یقینی بنایا جائے ۔

شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے پولیس افسردن رات ایک کر دیں۔پولیس لائنز اور تھانوں کی سکیورٹی کے انتظامات کو ضلعی افسر خود مانیٹر کریں۔ہر پولیس افسر کو بہتر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر عزت و تکریم کا معیار قائم کیا جائے گا۔ون یونٹ (ٹیم ورک)کے طور پر کام کر کے ہم اپنے لئے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔ اس طرح وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ وسائل بھی بہتر طریقے سے استعمال میں آ سکیں گے ،بعد ازاں آرپی اونے اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز گوجرانوالہ کا دورہ کیا، سلامی لینے کے بعدآر پی اونے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں