کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی ، تصویری نمائش کاانعقاد

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی ، تصویری نمائش کاانعقاد

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ریذیڈنٹ ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ غلام عباس نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے ،پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی تک انکے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستانی عوام اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گی ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آرٹس کونسل اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نکالی جانیوالی ریلی اور لگائی جانے والی خصوصی تصویری نمائش کی موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تصاویری نمائش کا مقصد بھارتی فوج کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کو اجاگر کرکے احتجاج ریکارڈ کرانا ہے ۔ ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی واستحکام اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں