گجرات:نیشنل فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام کے تحت سیمینار کاانعقاد

گجرات:نیشنل فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام کے تحت سیمینار کاانعقاد

گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کنارہ ہوٹل میں نیشنل فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام کے تحت سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی چیئرمین عاصم رضا اور چودھری افتخار احمد مٹو چیئرمین پنجاب ریجن مہمان خصوصی تھے ۔

سیمینار کے شرکاء کو فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام کے فوائد اور اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ مزید برآں پروگرام منیجر داؤد نے بتایا کہ فوڈ فورٹیفیکیشن سے غذائی قلت پر قابو پایا جاتا ہے ، خاص طور پر یہ پروگرام بچوں اور حاملہ خواتین میں غذا کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور یہ کہ نیوٹریشن انٹرنیشنل اس معاملے میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور فلور ملز کو ہر ممکن امداد مہیا کررہا ہے ۔چیئرمین عاصم رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیوٹریشن پروگرام کے لئے تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن چودھری افتخار احمد مٹو نے کہا کہ آٹے کی قلت کا معاملہ ملز پر ڈالا جا رہا ہے جبکہ ہمارا آٹے کی قلت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ہم انہیں کہہ رہے ہیں کہ گندم کی ریلیز میں اضافہ کریں جب تک گندم کے کوٹے میں اضافہ نہیں کریں گے یہ ایشو حل نہیں ہو گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں