دیہی ہسپتالوں و مراکز صحت کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

دیہی ہسپتالوں و مراکز صحت کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ کے دیہی ہسپتالوں اور مراکز صحت کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا، ہسپتالوں میں مریضوں کوطبی سہولیات کی فراہمی کی جانچ پڑتال ،ڈاکٹرز کی حاضری اور ایکواپمنٹس کی موجودگی کی خفیہ رپورٹ تیار کی جائے گی جس کیلئے خفیہ ٹیمیں ہسپتالوں کا اچانک دورہ کرکے جائزہ رپورٹ تیار کرکے حکومت کو ارسال کرینگی۔

غفلت کے مرتکب افسروں اورملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی غیر حاضری اور ناقص کارکردگی پر ڈاکٹرز کی تنخواہوں سے کٹوتی اورترقیاں روکنے کی سزائیں دی جائیں گے ،ذرائع کے مطابق ضلع گوجرانوالہ میں تین ٹی ایچ کیو ہسپتال ،94بنیادی مراکز صحت اور12رورل ہیلتھ سنٹر زاور کلینکس قائم ہیں جہاں 35 لاکھ سے زائد دیہی مرد وخواتین اوربچوں کو طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے جس کیلئے سالانہ 30 کروڑ روپے کی ادویات خریدی گئیں ،سالانہ کروڑوں روپے تنخواہوں کی ادائیگی اور سہولیات کی فراہمی کیلئے خرچ کئے گئے مگر دیہی ہسپتالوں سے مریضوں کو ڈی ایچ کیو سمیت دیگر اضلاع میں ریفر کیا جارہا ہے جس کی جانچ پڑتال کیلئے پنجاب حکومت نے خفیہ طور پر مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے پنجاب حکومت کی سپیشل ٹیم اچانک ہسپتالوں اور مراکز صحت کا دورہ کرکے ہسپتالوں کی کارکردگی چیک کر یگی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں