گکھڑ منڈی :خاتون اور مر د کی فائرنگ ، ایک شخص زخمی
گکھڑ منڈی (نامہ نگار )جائیداد کے تنازع پر خاتون اور مرد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کر دیا ۔
گکھڑ کے نواحی گاؤں کوٹ عنایت خا ن میں مہوش بشارت اور رؤف نے فائرنگ کرکے گھر کی چھت پر کھڑے سلیم کلیر کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ، پولیس تھانہ گکھڑ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے ،زخمی کو گوجرانولہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔