موترہ:سردی کی شدت میں کمی کے باوجود گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ

 موترہ:سردی کی شدت میں کمی کے  باوجود گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ

موترہ(نامہ نگار )تحصیل ڈسکہ میں سردی کی شدت میں کمی کے باوجود سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کاسلسلہ جاری ہے ۔۔۔۔

علاقہ مکینوں کو کھانا پکانا میں شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔ سردی کی شدت میں کمی کے باوجود چولہوں میں سوئی گیس کا آنا خواب بن کررہ گیا ہے ،علاقہ مکین مجبورا ًہوٹلوں سے مہنگے اور مضر صحت کھانے منگوانے پر مجبور ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح وا حوال کامطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں