چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے وزیر آ باد بار کے وفد کی ملاقات

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے  وزیر آ باد بار کے وفد کی ملاقات

وزیرآباد(نا مہ نگار)ڈسٹرکٹ بار وزیرآباد کے وفد نے صدر رانا خلیل احمد خان،جنرل سیکرٹری طاہر عمران کولار کی قیادت میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر محمد بھٹی سے ملاقات کی ۔۔۔

وفد میں افتخار احمد چوہان، نائلہ شہزادی، آمنہ افضل چیمہ،صدام انور چیمہ،محسن شبیر چیمہ اورشاہد محمود بٹ شامل تھے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر محمد بھٹی سے ملاقات میں وفد نے تحصیل کے بجائے دسٹرکٹ بار کے فنڈز،لائبریری کی توسیع،ڈسٹرکٹ جج کے علاوہ دیگر ججز کی تعیناتی،ڈسٹرکٹ بار کے ڈیکلریشن اور مسجدکی رینو ویشن کا مطالبہ کیا۔ چیف جسٹس امیر محمد بھٹی نے تمام مطالبات پورے کرنے کاعندیہ دیا اورکہا کہ جلد ڈسٹرکٹ بار وزیر آباد کا وزٹ کروں گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں