تاجرمشکل کی گھڑی میں ترکیہ اور شام کیساتھ ہیں :گوجرانوالہ چیمبر

تاجرمشکل کی گھڑی میں ترکیہ اور  شام کیساتھ ہیں :گوجرانوالہ چیمبر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے کہا ہے۔۔۔

 کہ گوجرانوالہ کی تمام تاجر و صنعتکار برادری اور پاکستانی قوم مشکل کی اس 

گھڑی میں ترکیہ اور شام کے ساتھ کھڑی ہے ،زلزلے کی تباہی پر دنیا کا ہر درد مندانسان افسردہ اور غمگین ہے ۔ہم اپنے ترک اور شام کے بھائیوں کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں،انہوں نے زلزلے میں ہونیوالی اموات اور نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں