تتلے عالی:حویلی میں گھس کر تایا بھتیجے پر تشدد
تتلے عالی(نامہ نگار )نواحی گاؤں گھمن والا میں مسلح افراد نے حویلی میں گھس کر تایا بھتیجے کی ناک کی ہڈی توڑ دی اور لہو لہان کر دیا۔
گزشتہ روز سہیل اپنے تایا محمد اکرم کے ہمراہ حویلی میں سریا کی پیمائش کر رہا تھا کہ اس دوران محمد اسلم،عبدالحالق،نواز وغیرہ مسلح کلہاڑی وڈنڈے آگئے ۔ملزموں نے کلہاڑی کا وار کرکے اکرم کا سر پھوڑ دیا اور ڈنڈوں سے سہیل کے ناک کی ہڈی توڑ دی،ملزم تشدد کرتے رہے شور پر اہل محلہ کے آنے پر ملزم فرار ہو گئے ۔تتلے عالی پولیس نے شہزاد وغیرہ 4نامزد اور 3 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔