پیکجز کی قیمتوں میں20سے 25فیصد تک اضافہ

پیکجز کی قیمتوں میں20سے 25فیصد تک اضافہ

گجرات(سٹی رپورٹر )پیکجز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بجلی، گیس، پٹرولیم اور خام مال کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث اہم فیصلے کئے گئے۔۔۔

 اور متفقہ طورپر پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے قرارداد منظور کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پیکجز کی قیمتوں میں20 سے 25 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے ،تمام ممبران نئی ریٹ لسٹ کے مطابق پیکجز کی قیمتوں میں 20 سے 25فیصد اضافہ کر سکتے ہیں جس کا اطلاق فوری ہو گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اگر خام مال ، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو فوری طور پر پیکجز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ناگزیر ہو گا۔ حالات و اقعات کا تقاضا بھی ہی ہے کہ پیکجزبنانے والی تمام فیکٹریوں کے مالک ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لے کر قیمتوں میں مزید اضافہ کریں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں