جامعہ گجرات میں دوروزہ سپورٹس گالا2023 کا آغاز

 جامعہ گجرات میں دوروزہ سپورٹس گالا2023 کا آغاز

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )جامعہ گجرات میں دوروزہ سپورٹس گالا2023 کا آغاز ہو گیا ۔۔۔

 مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے افتتاح کر دیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر شبر عتیق نے کہا کہ کھیل سماجی شعور کو بیدار کرتے ہوئے امن، اعتدال اور توازن کے علمبردار ہوتے ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے باہمی تعاون اور دوستانہ ماحول کو پروان چڑھاتے ہوئے برداشت و توازن کے روّیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔ جامعہ گجرات میں سپورٹس کلچر کا فروغ ایک اہم قومی خدمت ہے ۔ کھیل جیسی مثبت سرگرمیاں سود مند نتائج کی حامل ہیں۔کھیلوں میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات سے قواعد و ضوابط کی پیروی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کا حلف لیا گیا۔ انچارج سپورٹس بورڈ ڈاکٹر وسیم ممتازنے جامعہ گجرات میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کہا کہ کھیل جسمانی استعداد کے بہترین اظہار کانام ہے ، کھیل طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ٹیم ورک کا جذبہ پیدا کرتے ہیں،کھیل ہماری روز مرہ زندگی کو نظم وضبط کا پابند بناتے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں