علی پور چوک کے قریب واسا ڈسپوزل سٹیشن کاا فتتاح کردیاگیا
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی نے 45 کروڑ کی لاگت سے علی پور چوک کے قریب بنائے گئے ۔۔۔
واسا ڈسپوزل سٹیشن کاا فتتاح کرتے ہوئے اس عزم کااظہار کیا کہ شہری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر بلا تاخیر حل کرنے کیلئے محکموں کو متحرک کردیاگیا ہے اور سیوریج وڈرینج کے دیرینہ مسائل کو مستقل بنیادوں پرحل کرنے کے سلسلہ میں عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں جن کے خاطر خواہ مثبت نتائج برآمد ہونگے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمدموہل ،ایم ڈی واسا عامر عزیز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شبیر حسین بٹ، ڈائریکٹر انجینئرنگ واسا کا شان بٹ، ڈائریکٹر ایڈمن رانا مقصود احمد، سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن حیدر علی چٹھہ ، اطہرندیم ایکسیئن واسا،ڈپٹی ڈائریکٹر زون شیرانوالہ باغ شیخ عبدالوہاب، واسا اتحاد یونین سی بی اے کے صدر محمد اسحاق میئو،مقصود احمد گھمن،محسن رضا اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی واسا عامر عزیز نے بتایاکہ 45 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے جانے والے اس ڈسپوزل سٹیشن سے کم و بیش ڈیڑھ لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا جبکہ سیوریج وڈرینج کے لئے 18 کلو میٹر سیوریج لائن ڈالی گئی ہے ۔