صنعتوں کو بجلی فراہمی میں تاخیر برداشت نہیں:شعیب بٹ

صنعتوں کو بجلی فراہمی میں تاخیر برداشت نہیں:شعیب بٹ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گیپکو کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز محمد شعیب بٹ نے کہا ہے کہانڈسٹری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔۔۔

 انڈسٹریل اسٹیٹس کو بجلی کی فراہمی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ، سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ایم ڈی محمد عاصم جاوید اور اُنکی ٹیم کے ساتھ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کیساتھ گیپکو کے تین پراجیکٹ چل رہے ہیں جن میں سیالکوٹ ٹینریز زون پر فیڈر تعمیر کر کے Energiseکر دیا گیا ہے جبکہ انڈسٹریل اسٹیٹ نمبر4گوجرانوالہ اور انڈسٹریل اسٹیٹ وزیر آباد کی الیکٹری فکیشن پر کام اپنے شیڈول کے مطابق تیزی سے جاری ہے ، انڈسٹریل کارپوریشن کی جانب سے اب تک جو فنڈز مہیا کئے گئے تھے ان کا سامان نکلوا کر نصب کر دیا گیا ہے ، اس موقع پر کارپوریشن کے ایم ڈی عاصم جاوید نے اپنے محکمہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی اور پراجیکٹس کے مختلف امور پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں