سیالکوٹ:تنخواہ نہ ملنے پر کارپوریشن ملازمین کااحتجاج

سیالکوٹ:تنخواہ نہ ملنے پر کارپوریشن ملازمین کااحتجاج

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )لیبر یونین میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 142 ملازمین نے سی ای او فیصل شہزاد کے آفس کے باہر 2ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا۔۔۔

 اور نعر ے بازی کی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث وہ پہلے ہی فاقوں پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ تنخواہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اب دکاندار اشیا خور ونوش اور شیر فروشوں نے دود ھ ادھار دینے سے انکار کردیا ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں تنخواہ کی ادائیگی ممکن بنائی جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں