ضمنی انتخابات این اے 87:کاغذات نا مزدگی کا شیڈول

ضمنی انتخابات این اے 87:کاغذات نا مزدگی کا شیڈول

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر این اے 87تنویر احمد خان نے کہا ہے

 کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 87حافظ آباد کے ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 10 سے 14فروری تک وصول اور جمع کرائے جا سکیں گے ۔15فروری کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائیگی، 18فروری کو ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کرینگے ،22فروری کو کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف ریٹرننگ آفیسر کو اپیل دائر کی جاسکے گی۔27فروری کو اپیل پر سماعت جبکہ 28فروری کو امیدواروں کی دوبارہ فہرست شائع کی جائیگی۔کاغذات نامزدگی کی واپسی اور حتمی فہرست یکم مارچ کو جاری کی جائیگی۔دو مارچ کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے جبکہ حلقہ این اے 87 میں پولنگ 19مارچ کو ہوگی۔الیکشن آفیسر ننکانہ و سام علی خا ن کو این اے 87کیلئے ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں