تتلے عالی:مویشیوں کو منہ کھر سے بچاؤ کیلئے مہم شروع

تتلے عالی:مویشیوں کو منہ کھر سے بچاؤ کیلئے مہم شروع

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی سمیت تحصیل بھر میں لمپی سکن ویکسی نیشن مہم مکمل ہو گئی،مویشیوں کو منہ کھر کی بیماری سے بچاؤ کیلئے مہم شروع کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جلدی بیماری لمپی سکن پھیلنے سے ہزاروں گائے ہلاک ہو گئی تھیں،رواں سال حکومتی ہدایت پر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے قبل از وقت ایمپورٹڈ ویکسین سے ڈویژن بھرمیں گائیوں کو لمپی سکن بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن مہم کا آغازکیا تھا ،تحصیل بھر میں70ہزار گائیوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمود نے بتایا کہ یونین کونسل کی سطح پر قائم ٹیمیں مویشیوں کو ویکسی نیشن مہم میں مصروف ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں