تھانوں کے ماحول اور صفائی میں بہتری لائی جائے :آرپی او

 تھانوں کے ماحول اور صفائی میں بہتری لائی جائے :آرپی او

گوجرانوالہ،سیالکوٹ (کرائم رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا ) آرپی او ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ محکمہ کی عزت اور وقار کا تحفظ کرتے ہوئے ایف آئی آر کی فری اینڈ فیئر رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے ،غیر قانونی حراست،دوران حراست ملزموں کی فراری اور ہلاکت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تھانوں کے ماحول اور صفائی میں مزید بہتری لائی جائے اور شہریوں کے ساتھ شگفتہ اور شائستہ رویہ اختیار کیا جائے ۔ہر پولیس افسر اور اہلکار اپنے افعال کا خودذمہ دار ہو گا۔ عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے مقدمات کا اندراج اور تفتیش میرٹ پر کی جائے ۔شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے پولیس افسردن رات ایک کر دیں۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزآر پی او آفس کانفرس ہال میں گجرات اور گوجرانوالہ ریجن کے ضلعی افسروں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ سید ذیشان رضا اور دیگر ڈی پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے موجود تھے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں