الیکشن میں پنجاب سے ن لیگ کاصفایاہوجائیگا:ایس اے حمید
گوجرانوالہ ( سٹی رپورٹر ) سینئر رہنما پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر پی پی 64وسابق ایم پی اے مشیر وزیرا علیٰ ایس اے حمید نے کہا ہے۔۔۔
کہ موجودہ الیکشن پاکستان میں جمہوریت کی جدوجہد اورانقلابی تبدیلیوں کا ایک تاریخ ساز الیکشن ہوگا جس میں عمران خان اور تحریک انصاف بے مثال کامیابیوں سے ہمکنار ہونگے ، اِن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ پی پی 64میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے اور انتخابی مہم کے دوران عوام سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ٹائی ٹینک ہمیشہ کیلئے ڈوب چکا ہے ،جس طرح پی پی سندھ تک محدودہو کر رہ گئی ہے اسی طرح پنجاب سے بھی ن لیگ کا صفایا ہو جائے گا۔