چیف جسٹس ہائیکورٹ سے پنڈی بھٹیاںبار کے وفد کی ملاقات

چیف جسٹس ہائیکورٹ سے  پنڈی بھٹیاںبار کے وفد کی ملاقات

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )صدر بار ایسوسی ایشن پنڈی بھٹیاں فدا حسین بھٹی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری اے ڈی ڈاہر نے وفد کے ہمراہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی سے ملاقات کی۔۔۔

اس موقع پر پنڈی بھٹیاں بار کیلئے ای لائبریری، وکلا کیلئے چیمبرز، لیڈیز بار روم ،سپیشل کورٹس، کنزیومر کورٹس کی تحصیل سطح پر موجودگی، لاہور ہائیکورٹ میں لسٹ کے مطابق مقدمات کی سماعت جیسے امور زیر بحث آئے ۔ چیف جسٹس نے یقین دہانی کر ائی کہ وکلا کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں