عوام تحریک لبیک کے پاکستان بچاؤ مارچ کے شدت سے منتظر:بصیرت چشتی

عوام تحریک لبیک کے پاکستان بچاؤ  مارچ کے شدت سے منتظر:بصیرت چشتی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ٹی ایل پی کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی64چودھری بصیرت علی چشتی نے کہا ہے کہ عوام۔۔

تحریک لبیک پاکستان کے پاکستان بچاؤ مارچ کے شدت سے منتظر ہیں، گوجرانوالہ میں قائد تحریک لبیک علامہ سعد رضوی کا فقید المثال استقبال کریں گے جس سے پچھلے سارے ریکارڈٹوٹ جائیں گے ،سیالکوٹ روڈ پر پاکستان بچاؤ مارچ کے حوالے سے آگہی اور پی پی64کے تنظیم سازی کیمپ کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا مشن لے کر نکلی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں