گوجرانوالہ میں فرینڈز آف پولیس پروگرام کا آغاز،سیمینارکاانعقاد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) گوجرانوالہ میں فرینڈز آف پولیس پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے ۔۔
مطابق ایس ایس پی آپریشنز گوجرنوالہ فراز احمد کی ہدایات پر فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت پولیس لائنز گوجرانوالہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں گوجرانوالہ کے دو اولمپیئنز طلحہ طالب اور حیدر علی نے بھی خصوصی شرکت کی اور ساتھ ہی ساتھ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے نوح دستگیر بٹ بھی شریک ہوئے ۔سیمینار میں ایس ایس پی آپریشنزفراز احمد، ایس پی سول لائن رضوان طارق، سی ٹی او میڈم عائشہ بٹ، ڈی ایس پی لیگل رانا عباد،پبلک ریلیشنز آفیسر سب انسپکٹر رانا سلطان علی، انچارج ویلفیئر سب انسپکٹر میڈم سعدیہ اور انچارج فرنٹ ڈیسک میڈم سمیہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پولیس ورکنگ سے روشناس کراتے ہوئے پولیس لائنز، تھانہ جات، فرنٹ ڈیسک،پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکزاور میثاق سینٹر کی عوامی خدمات کے حوالے سے آگہی فراہم کی اور کہا کہ اس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کا خاتمہ اور عوام الناس کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق آگہی فراہم کرنا ہے ۔ فرینڈز آف پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندگان پولیس سروسز سے آگہی حاصل کر کے معاشرہ میں محکمہ پولیس کے سفیر کا کرادار ادا کرتے ہوئے اس متعلق شعور اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ عوام پولیس کے سوفٹ امیج سے روشناس ہو سکیں۔ سیمینار کے اختتام پرطلبا ء و طالبات اوردیگر شرکاء کو فرینڈز آف پولیس پروگرام میں انرول کر کے ان کو بیج لگائے گئے ۔بعدازاں شرکاء کو یادگار شہداء پر لے کر جایا گیا جہاں شہداء کو سلامی دی گئی۔ سیمینار کے شرکاء کوتھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کروانے کے بعدگوجرانوالہ میں قائم پولیس خدمت مرکز اور پولیس میثاق سنٹر کا وزٹ کروایا گیا ۔