شرابی نے بھائی سے مل کر خاتون اور اس کی بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں رقم کے لین دین پر شرابی نے بھائی سے مل کر خاتون خانہ اور اس کی بیٹیوں کو تشدد کا نشاہ بنا ڈالا ۔
تتلے عالی کے علاقہ بیگ پور میں رقم کے لین دین کے تنازع پر خرم بھٹی جوکہ شراب کے نشہ میں دھت تھا اپنے بھائی زوہیب بھٹی کے ہمراہ طاہرہ بی بی زوجہ اصغر کے گھر میں زبردستی داخل ہوکر گالی گلوچ کی خاتون اور اسکی بیٹیوں کو مکوں کے ساتھ زدوکوب کیا ۔