تھانہ اروپ کے سکیورٹی انچارج نے تاجر کے گارڈ کو حوالات میں بند کر دیا

تھانہ اروپ کے سکیورٹی انچارج نے  تاجر کے گارڈ کو حوالات میں بند کر دیا

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )تھانہ اروپ کے سکیورٹی انچارج نے علی پور چوک سے تاجر کے سکیورٹی گارٖ ڈ کو گرفتارکر کے حوالات میں بند کروا دیا لائسنسی رائفل بھی قبضہ میں لے لی دس ہزار رشوت دینے سے انکار پر مقدمہ درج کروا دیا۔۔۔

تاجرضمیر حسین نے الزام لگایا ہے کہ وہ علی پور چوک میں مقامی میرج ہال میں شادی کی تقریب میں مدعو تھا جبکہ اس کا سکیورٹی گارڈ گلفام گاڑی کے پاس کھڑا تھا جس سے تھانہ اروپ کے گارڈ سفیان نے لائسنسی گن چھین لی اور رشوت دینے سے انکار پر تھانہ اروپ پولیس نے گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاجر ضمیر حسین نے سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم سے تھانہ اروپ کے کارر وائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں