راہوالی:جی ٹی روڈ کے اطراف مین ہولز کے ڈھکن غائب

راہوالی:جی ٹی روڈ کے اطراف مین ہولز کے ڈھکن غائب

راہوالی (نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے راہوالی کے علاقہ میں جی ٹی روڈ کی دونوں اطراف سروس روڈ سے ملحقہ تعمیر گندے پانی کے نکاس والے نالوں پر بنائے گئے فٹ پاتھوں سے کئی مین ہول کے ڈھکن غائب ہوگئے۔۔۔

 سیمنٹ بجری سے بنائے ہوئے ڈھکنوں میں ناقص سریا استعمال کیا گیا ہے ، ٹوٹنے کی وجہ سے نالوں کے مین ہول ننگے ہوگئے ہیں جوپیدل چلنے والوں کیلئے جانی نقصان کا پیش خیمہ ہوسکتے ہیں،عرصہ سے کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے کھلے مین ہولز پر ڈھکنے لگانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی ۔ شہریوں نے سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر راشد منظور اور کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عمارہ عمار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں