راہوالی :ڈاکوئوں نے لیگی رہنما سے 15 لاکھ روپے چھین لئے

راہوالی :ڈاکوئوں نے لیگی رہنما  سے 15 لاکھ روپے چھین لئے

راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا)شوگر ملز چوک راہوالی میں درجنوں لوگوں کی موجودگی میں دن دہاڑے 15لاکھ روپے کی ڈکیتی، بینک سے رقم لے کر نکلنے والے نوجوان کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راہوالی کا عہدیدار بلال مصطفی بٹ بینک سے 15لاکھ روپے نکلوا کر آیا تو موٹر سائیکل ڈاکوؤں نے رقم والا بیگ چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کینٹ سرکل عبدالحمید ورک اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر محمد سرور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور دوران واردات کیمروں میں آنیوالی تصاویر کو محفوظ کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں