سیالکوٹ :سابق رنجش پر فائرنگ،2افراد شدید زخمی

سیالکوٹ :سابق رنجش پر فائرنگ،2افراد شدید زخمی

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)سابق رنجش پر 5 افراد کی فائرنگ، دو افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ رنگپورہ کے علاقہ بن پھاٹک کے محمود الحسن، مدثر، بابر، زین، سبحان وغیرہ آپس میں بیٹھے تھے کہ۔۔۔

 سابق رنجش پر عبدالوحید، موسیٰ اور انکے تین نامعلوم ساتھی وہاں آئے اور انہیں گالیاں دیں اور فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں منیر اور سبحان زخمی ہو گئے جبکہ ملزم فرار ہو گئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں