جامکے چٹھہ:واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال، پانی آ لودہ

جامکے چٹھہ:واٹر فلٹریشن پلانٹ غیر فعال، پانی آ لودہ

جامکے چٹھہ(نامہ نگار)جامکے چٹھہ میں ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے گزشتہ سال جون کے مہینے میں 29 لاکھ 86 ہزار 403 روپے کی خطیر رقم سے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا گیا جو غیر فعال ہے۔

 جامکے چٹھہ مین بازار میں 40 ہزار کی آبادی کو صاف پانی کی یقینی دستیابی کیلئے کنٹریکٹر واٹر ٹیک کمپنی کو دیا گیا جس نے لوکل گورنمنٹ کے افسر وں کی آشیرباد سے غیر معیاری میٹریل کا استعمال کرتے ہوئے پانی کی سپلائی شروع کر دی جو حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری سے محروم ہے ،پانی کی سپلائی کیلئے لگائی گئی ٹونٹیاں ایک دن بھی نہ چل سکیں،شہری آ لودہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ شہریوں اکرم بٹ، رانا اکرم، رانا ایوب نمبر دار ،رانا خورشید ،رانا اقبال اور عارف نے کہا ہے کہ ذمہ دار کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں