یوٹیلیٹی سٹورز پر 3 ماہ سے آٹے کی سپلائی بند

یوٹیلیٹی سٹورز پر 3 ماہ سے آٹے کی سپلائی بند

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)یوٹیلیٹی سٹورز پر 3 ماہ سے آٹا کی سپلائی بند ہونے سے لوگ پریشان ہوگئے۔ ریجنل منیجر نے نوٹس لے لیا، فوری آٹا منگوا کر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ ریجن بھرکے یوٹیلیٹی سٹورز پر 3 ماہ سے آٹے کی سپلائی بندہے جسکی وجہ سے بی آئی ایس پی کے حامل افرادجن کویوٹیلیٹی سٹورزسے آٹا 648 روپے میں مل جاتا تھا پریشان ہیں اورروزانہ چکرلگاتے ہیں لیکن آٹادستیاب نہیں۔ اسی طرح 20 کلو کا تھیلا 2250 روپے میں ملتا ہے لیکن آٹا نہ ملنے سے شہری پریشان ہیں۔ اس حوالے سے ریجنل منیجر یو ٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن علی امیربھٹی نے بتایاکہ انہوں نے تمام یوٹیلیٹی سٹورزسے ڈیمانڈزطلب کرلی ہیں اورکیوں سپلائی نہ ہوئی اس پر کام کرکے فوری آٹاسپلائی کر ائیں گے ،رمضان المبارک آرہاہے اس سے قبل تمام معاملات ٹھیک کریں گے ،رمضان میں 19 بنیادی اشیا پر سبسڈی دی جائے گی جس کیلئے تیاری جاری ہے ، 4 مارچ سے یوٹیلیٹی سٹورز سے سبسڈائزڈ اشیا کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں