پتنگ بازوں کیخلاف کارروائی ، ٹیمیں تشکیل

پتنگ بازوں کیخلاف کارروائی ، ٹیمیں تشکیل

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کے احکامات پر پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کیخلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔

 سی پی او /ڈی پی اوز کوخصو صی احکامات جاری کر دئیے گئے ۔آر پی او طیب حفیظ چیمہ کہا کہ ماضی میں پتنگ بازی کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچا۔لہذا تمام ضلعی سربراہ اپنے اپنے متعلقہ ضلع میں پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کریں اور سپیشل برانچ کی معاونت سے ایسے مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے جہاں کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوتی ہو، وہاں ملزموں کے خلاف کریک ڈائون کئے جائیں تاکہ کوئی حادثہ یا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔پتنگ بازوں،پتنگ فروشوں اور اس کی تیاری میں معاونت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کیلئے ضلعی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ پتنگ بازی کے سامان کی ترسیل کو روکنے کیلئے سپیشل ناکہ بندی پوائنٹس /پکٹس کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ پتنگ بازی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تومتعلقہ ایس ایچ او/ایس ڈی پی اوزکیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں